دنیا
20 اپریل ، 2017

تین ہزار شامیوں کو محصور شہروں سے نکال لیا گیا

تین ہزار شامیوں کو محصور شہروں سے نکال لیا گیا

شام میں حکومت اور باغیوں کے درمیان گزشتہ ہفتے ہونے والی ڈیل کے تحت لوگوں کے ایک نئے گروپ کو محصور شامی شہروں سے نکال لیا گیا ہے۔

انسانی حقوق کی صورتِ حال پر نگاہ رکھنے والی شامی تنظیم سیرین آبزرویٹری کے مطابق الفوعہ اور کفریا نامی شہروں سے تین ہزار کے قریب افراد کا انخلاء عمل میں آیا۔ ان افراد میں تقریباً سات سو مسلح عسکریت پسند بھی شامل تھے۔

گزشتہ ہفتے شمالی شام میں انخلاء کے دوران بسوں پر ہوئے ایک حملے کے نتیجے میں 112 افراد ہلاک اور درجنوں زخمی ہو گئے تھے۔

مزید خبریں :