کاروبار
20 اپریل ، 2017

بھارتی پنجاب کی اضافی بجلی پاکستان کو بیچنے کی تجویز

بھارتی پنجاب کی اضافی بجلی پاکستان کو بیچنے کی تجویز

بھارت کی پنجاب حکومت نے صوبے کی اضافی بجلی پاکستان کو بیچنے کی تجویز دے دی، پنجاب کے وزیراعلیٰ نے وزیراعظم مودی سے درخواست کی کہ تجویز پر سنجیدگی سے غور کیا جائے۔

پنجاب کے وزیراعلیٰ کیپٹن امریندر سنگھ نے وزیراعظم نریندر مودی سے ملاقات میں پنجاب کی اضافی بجلی پاکستان یا نیپال کو بیچنے کی درخواست کی، امریندر سنگھ کا کہنا تھا کہ صوبے کے شہریوں کی ضرورت پوری کرنے کے بعد بچنے والی ایک ہزار میگا واٹ سرپلس بجلی پڑوسی ممالک کو بیچی جا سکتی ہے۔

اس اقدام سے شہریوں پر ٹیکسوں کا بوجھ کم ہوگا اور بھارتی صارفین کوبجلی بھی کم قیمت پر ملے گی، کیپٹن امریندر نے کہا کہ پاک بھارت سرحدی علاقے کے گویندول صاحب تھرمل پاور پلانٹ سے پاکستان کو مستقل بنیادوں پر بجلی فراہم کرنا مشکل نہیں ہے، وزیراعظم وزارت بجلی کو پنجاب حکومت کی تجویز پر سنجیدگی سے غور کرنے کی ہدایت کریں۔

مزید خبریں :