پاکستان
21 اپریل ، 2017

کراچی میں ہوائی فائرنگ سے 4افرادزخمی،55 افراد زیرحراست

کراچی کے علاقے فائیو اسٹار چورنگی پر ہوائی فائرنگ کے نتیجے میں 4افراد زخمی ہوگئے۔ ناظم آباد سے مبینہ ٹارگٹ کلر سمیت2 ملزم جبکہ سپار کو روڈ سے گینگسٹر پکڑا گیا، نیو کراچی سے 25، گلبرگ ٹاؤن سے30 مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا گیا۔

کراچی میں پولیس نے سرچ آپریشن کے دوران 55افراد کو حراست میں لے لیا، آتش بازی کرنے والے مسلم لیگ-ن کے دو رہنما سمیت پانچ کارکنان زیر حراست جبکہ ناظم آباد اور مواچھ گوٹھ سے تین ملزمان گرفتار کرلئے گئے۔

شاہراہ نورجہاں کے علاقے میں مسلم ن لیگ کے کارکنان نے آتش بازی کی جس کے نتیجے میں پورا علاقہ گونج اٹھا جبکہ چار افراد بھی زخمی ہوگئے ۔

ایس پی گلبرگ بشیر بروہی کے مطابق فوری کاروائی کرتے ہوئے ن لیگ کے دور رہنماؤں افسر علی خان اور خالد ممتاز ایڈووکیٹ سمیت 5 کارکنان کو حراست میں لے لیا گیا خالد ممتاز ایڈووکیٹ کراچی بار ایسوسی ایشن کے سابق جنرل سیکریٹری بھی ہیں۔

ناظم آباد میں پولیس نے کارروائی کرکے ٹارگٹ کلر وسیم عرف بوس اور کاروں کا قیمتی سامان چرانے کرنے والا ملزم نعمان گرفتار کرلیاگیا۔

ملزم وسیم بوس کے قبضے سے ایک پستول، مسروقہ موٹر سائیکل اور موبائل فونز ملے ہیں،ملزم نے سرجانی ٹاؤن میں ٹارگٹ کلنگ کرنے کا اعتراف بھی کیا ۔

پولیس کے مطابق مواچھ گوٹھ میں فائرنگ کے تبادلے میں گینگ وار بہادر پی ایم ٹی گروپ کے ملزم عارف کو اسلحے سمیت گرفتار کرلیا، ملزم کے ساتھی سلمان اور جوجی فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔

ایس پی گلبرگ بشیر بروہی کے مطابق نیو کراچی خمیسو گوٹھ اور گلبرگ کے علاقے ڈی ٹی چوک، روشن باغ اور پاور چورنگی میں گھر گھر تلاشی کے دوران 55 مشتبہ افراد کو حراست میں لیا گیا، جن کے شناختی کوائف کی تصدیق کی جارہی ہے اور مختلف تھانوں سے کرمنل ریکارڈ بھی چیک کیا جارہا ہے۔

مزید خبریں :