خصوصی رپورٹس
21 اپریل ، 2017

گوجرانوالہ: یوپی ایس اور جنریٹرز کی فروخت میں اضافہ

گوجرانوالہ: یوپی ایس اور جنریٹرز کی فروخت میں اضافہ

گوجرانوالا میں بڑھتی ہوئی گرمی کے ساتھ گیپکو کی جانب سے غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ جاری ہے جس کے باعث شہریوں نے بجلی کے حصول کے لئے یو پی ایس اور جنریٹر کی خریداری شروع کر دی ہے۔

ملک میں بڑھتی ہوئی لوڈشیڈنگ کے باعث بجلی کی فراہمی کے لیے یوپی ایس اور جنریٹرز کی فروخت بڑھ گئی ہے، دکاندار بھی عوام کی اس مجبوری سے واقف ہیں، اسی لیے انہوں نے موقع سے فائدہ اٹھاتے ہوئے قیمتوں میں تین سے چار ہزار روپے تک اضافہ کر دیا ہے ۔

شہریوں کا کہنا ہے ایک طرف سخت گرمی اور اوپر سے دس گھنٹے لوڈشیڈنگ، جنریٹر خریدنا مجبوری بن چکا ہے ۔

ایک طرف جنریٹر اور یوپی ایس خریدنا لوگوں کی مجبوری تو دوسری طرف مکینک حضرات کی چاندی ہوگئی ہے ، اوروہ یو پی ایس اور جنریٹرز کی مرمت کے لیے من مانی قیمت وصول کرتے ہیں ۔

شہر میں بڑھتی ہوئی لوڈشیڈنگ کے باعث یوپی ایس اور جنریٹرز کی مانگ میں اضافہ ہوگیا ہےجسے دیکھ کر دوسرے پیشوں سے وابسطہ افراد نے بھی اس منافع بخش کاروبار میں سرمایہ لگانا شروع کر دیا ہے۔

دکانداروں کا کہنا ہےکہ حکومت نے جنریٹر کی امپورٹ پر ڈیوٹی بڑھا دی ہے اور بڑھتی لوڈ شیڈنگ کی وجہ سے ڈیلرز نے ان کے ریٹ بڑھا دیئے ہیں ۔