شہر شہر
21 اپریل ، 2017

پشاور، شہر میں لوڈشیڈنگ 12، مضافات میں20 گھنٹے

پشاور، شہر میں لوڈشیڈنگ 12، مضافات میں20 گھنٹے

پشاورمیں لوڈشیدنگ کا دورانیہ 12 سے 20 گھنٹوں پر محیط ہے، شہری علاقوں میں 12 جبکہ دیہی علاقوں میں 20 گھنٹے بجلی غائب رہتی ہے۔

وزیرباغ روڈ، گلبرگ، گلبہار، اندرون شہر جبکہ نواحی علاقوں میں متنی، چمکنی، داؤدزئی اور دلہ زاک روڈ کے علاقے لوڈشیڈنگ سے زیادہ متاثر ہیں۔

متاثرہ علاقوں میں پینے کے پانی کی بھی قلت پیدا ہوگئی ہے جبکہ خیبرسپر مارکیٹ، دلہ زاک روڈ پر ٹرانسفارمرز کی تبدیلی میں تاخیر سے شہری مشکلات سے دوچار ہیں۔

پیسکو حکام کے مطابق جن علاقوں میں بجلی چوری ہورہی ہے وہاں لوڈشیڈنگ کا دورانیہ بھی زیادہ ہے۔

مزید خبریں :