دلچسپ و عجیب
21 اپریل ، 2017

چین کے چڑیا گھر میں چمپینزی کو نئی دوست مل گئی

چین کے چڑیا گھر میں چمپینزی کو نئی دوست مل گئی

کہتے ہیں دوستی ایک ایسا جذبہ ہے جو رنگ و نسل کے فرق سے بالا تر ہوتا ہے، تصویر میں نظر آنے والے اس چمپینزی کو ہی دیکھ لیں جسے نئی دوست مل گئی ہے۔

دوستی کے یہ خوبصورت مناظر چین کے صوبے شین ڈونگ کے شہر یانٹائی کے چڑیا گھر میں اُس وقت دیکھے گئے جب شیشے کے پنجرے میں قید چمپینزی نے سیر کیلئے آئی ایک بچی سے دوستی کرلی اور اُسکے ساتھ کھیلنے لگا ۔

ننھی پری پیار کا اظہار کرتی تو چمپینزی بھی بچی کی نقل کرتے ہوئے وہی انداز اپناتا ۔چمپینزی کے اس دلچسپ انداز پر نہ صرف بچی بے حد خوش ہوئی بلکہ وہاں موجود تمام افراد بھی بے حد محظوظ ہوئے اور چمپینزی کی ویڈیوز اور تصاویر بنانے لگے۔

مزید خبریں :