دنیا
21 اپریل ، 2017

امریکا کو راکھ میں بدل دیں گے، شمالی کوریا

امریکا کو راکھ میں بدل دیں گے، شمالی کوریا

شمالی کوریااورامریکاکےدرمیان الفاظ کی جنگ جاری ہے، پیانگ یانگ نے امریکا کو راکھ میں بدل دینے کی دھمکی دی ہے ۔

امریکا اور شمالی کوریا کےدرمیان جاری کشیدگی کے دوران جہاں دونوں جانب سے مختلف وقتوں میں طاقت کا مظاہرہ کیا جاتارہا ہے، وہیں بیانات کی جنگ بھی عروج پر ہے ۔

پیانگ یانگ سے جاری ہونےوالے تازہ بیان میں امریکا کو راکھ میں بدلنے کی دھمکی دی گئی ہے ۔ شمالی کوریا کی جانب سے یہ دھمکی امریکی وزیرخارجہ ریکس ٹلرسن کے پیانگ یانگ پر دباؤ بڑھانے کےاعلان کے بعد آئی ہے ۔

مزید خبریں :