دنیا
21 اپریل ، 2017

شام کے پاس اب بھی کیمیائی ہتھیار ہیں، جیمز میٹِس

شام کے پاس اب بھی کیمیائی ہتھیار ہیں، جیمز میٹِس

امریکی وزیر دفاع جیمز میٹِس نے شام پر کیمیائی ہتھیاروں کو چھپانے کا الزام عائد کردیا ہے۔

اسرائیل کے دورے کے دوران اپنے ہم منصب ایویگڈور لیبرمین کے ساتھ مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے امریکی وزیر دفاع نے کہا کہ اس میں کوئی شک نہیں ہے کہ شام نے کیمیائی ہتھیاروں کا کچھ حصہ چھپا کر رکھا ہوا ہے۔

انہوں نے شامی صدر کو متنبہ کیا کہ وہ دوبارہ کیمیکل ہتھیاروں کو استعمال کرنے کی کوشش کرنے سے گریز کریں ورنہ اس کے خطرناک نتائج سامنے آسکتے ہیں۔ میٹس نے کہا کہ چار اپریل کو شامی حکومت نے کیمیائی ہتھیار استعمال کر کے سلامتی کونسل کی قراردادوں کی خلاف ورزی کی تھی۔

مزید خبریں :