پاکستان
21 اپریل ، 2017

جج صاحب نے ٹھیک کہا ’فیصلہ بڑے عرصے یاد رہیگا‘،اعتزاز احسن

جج صاحب نے ٹھیک کہا ’فیصلہ بڑے عرصے یاد رہیگا‘،اعتزاز احسن

پیپلزپارٹی کے سینیٹر اعتزازاحسن نے کہا ہے کہ جج صاحب نے ٹھیک کہا تھا کہ پاناما کیس کا فیصلہ بھی بڑے عرصے تک یاد رہے گا،یہ فیصلہ مولوی تمیزالدین کیس کی طرح بڑے عرصے تک یاد رکھا جائے گا ۔

پارلیمنٹ کے باہر صحافیوں سے گفتگو میں انہوں نے کہا کہ تمیزالدین کیس میں جسٹس منیرکافیصلہ بھی آج تک یاد ہے،اس وقت بھی جسٹس منیر اور کارنیلیئس علیحدہ علیحدہ کھڑے تھے۔

اعتزاز احسن کا کہنا ہے کہ شریف خاندان کے لیے سپریم کورٹ کی روایت ہمیشہ نرم رہی ہے، لندن جائیدادوں کی مرکزی کردار مریم نواز کو چھوڑ دیا گیا۔

مزید خبریں :