کھیل
21 اپریل ، 2017

پہلا ٹیسٹ: کھانے کے وقفے پر پاکستان کی پوزیشن مستحکم

پہلا ٹیسٹ: کھانے کے وقفے پر پاکستان کی پوزیشن مستحکم

جمیکا کے شہر کنگسٹن کے سبائنا پارک میں پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان کھیلے جانے والے پہلے ٹیسٹ میں کھانے پر پاکستان کی پوزیشن مستحکم ہے اور ویسٹ انڈیز نے 4 وکٹوں کے نقصان پر 71 رنز بنا لیے ہیں ۔

میچ میں گرین کیپ کا ٹاس جیت کر پہلےفیلڈنگ کرنے کا فیصلہ اس وقت درست ثابت ہوا جب میچ کے دوسرے اوور میں ڈیبیوکرنے والے فاسٹ بولر محمد عباس نے اپنی انٹرنیشنل کیریئر کی دوسری ہی بال پر کریگ بریتھویٹ کو آؤٹ کر دیا۔

پاکستان کی جانب سے سب سے کامیاب بولر محمد عامر ہیں جنہوں نے 8 اوور میں صرف 10 رنز کے عوض 2 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی جبکہ محمد عباس اور وہاب ریاض نے بالترتیب ایک ایک وکٹ حاصل کی ہے۔

کھانے کے وقفے پر ویسٹ انڈیز کا اسکور 4 وکٹوں کے نقصان پر 71 رنز ہے، کائرن پاؤل33 اور راسٹن چیز12 رنز بنا کر وکٹ پر موجود ہیں۔

میچ سے قبل پاکستان ٹیسٹ ٹیم کے کپتان مصباح الحق کا کہنا تھا کہ میں آخری سیریز کے بارے میں نہیں سوچ رہا،ہر میچ کے حساب سے حکمت عملی تیار کر رہے ہیں۔

 

مزید خبریں :