پاکستان
21 اپریل ، 2017

مشعال قتل کا ایک ملزم مالاکنڈ ایجنسی سے زیرحراست

مشعال قتل کا ایک ملزم مالاکنڈ ایجنسی سے زیرحراست

مشعال قتل کیس کے ایک ملزم کو مالاکنڈ ایجنسی سے بھی حراست میں لے لیا گیا، مالاکنڈ ایجنسی کے پہاڑی علاقے پلئی سے ملزم عمران کو حراست میں لیاگیا ہے۔

مشعال کیس میں باضابطہ طورپرگرفتارملزمان کی تعداد32 ہے،جن میں سے 13ملزمان ریمانڈ پر ہیں جبکہ 19 کوجیل بھیج دیا گیا ہے، یونیورسٹی غیرمعینہ مدت تک کے لیے اب تک بندہے۔

ایڈمن اسٹاف یونیورسٹی آتاہے اور تفتیشی اداروں کے اہلکار بھی وقفے وقفے سے یونیورسٹی کا رخ کرتے ہیں۔

صوابی میں مشعال کے گھر تعزیت کے لیے آنے والوں کا سلسلہ بھی جاری ہے، 13اپریل کو مردان کی عبدالولی خان یونیورسٹی میں توہین مذہب کے الزام میں طالب علم مشعال کوقتل کردیاگیاتھا۔

مزید خبریں :