انٹرٹینمنٹ
13 مئی ، 2017

سلویسٹر اور جیکی چن بھاری بجٹ کی فلم میں ایک ساتھ

سلویسٹر اور جیکی چن بھاری بجٹ کی فلم میں ایک ساتھ

ہالی ووڈ کے ایکشن سپر اسٹار سلویسٹر اسٹالون اور چینی فلم اسٹار جیکی چن پہلی بار ایکشن تھرل فلم ’ایکس بغداد‘ میں ایک ساتھ جلوہ گر ہوں گے۔

فلموں میں اپنی اداکاری سے سب کو حیران کردینے والے 2 سپر اسٹارز سلویسٹر اسٹالون اور جیکی چن کسی تعارف کے محتاج نہیں ہیں اور دونوں کودنیا بھر میں یکساں مقبولیت حاصل ہے۔

اپنے ایکشن سے فلم بینوں کی سانس روکنے والے دونوں سپر اسٹار پہلی بارفلم ایکس بغداد میں سلور اسکرین پر ایک ساتھ جلوہ گر ہوں گے۔

ہالی ووڈ فلم کی ہدایت کاری کے فرائض معروف ہدایت کار اسکاٹ وا سرانجام دیں گے جبکہ چینی پروڈکشن ہاؤس کے بینر تلے بننے والی فلم 80 ملین ڈالر کے خطیر بجٹ سے بنائی جائے گی۔

فلم کی کہانی عراقی شہر موصل میں آئل ریفائنری پر دہشت گردوں کے حملے کے نتیجے میں مغوی کارکنوں کی رہائی کی مہم جوئی پر مبنی ہے ،جس میں دونوں اسٹار مرکزی کرداروں میں نظر آئیں گے۔

مزید خبریں :