کاروبار
16 مئی ، 2017

پاکستان اسٹاک ایکسچینج: انڈیکس میں 574 پوائنٹس کی کمی

پاکستان اسٹاک ایکسچینج: انڈیکس میں 574 پوائنٹس کی کمی

ایم ایس سی آئی میں شامل کئے جانے کے پہلے روز 100 انڈیکس 574 پوائنٹس گرگیا، ایمرجنگ مارکیٹس میں شامل کیے گئے 6کمپنیوں کے حصص نے کاربار کا منفی اختتام کیا۔

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا آغاز مثبت رجحان سے ہوا،کاروبار کے پہلے گھنٹےمیں 100 انڈیکس نے 450 پوائنٹس اضافے52844 تک کاروبار کیا، لیکن پھر اس رجحان میں تبدیلی آئی اور مارکیٹ میں فروخت کا دباؤ دیکھا گیا۔

کاروبار کے دوران ایک موقع پر 6سو سے زائد پوائنٹس کمی ریکارڈ کی گئی تاہم کاروبار کا اختتام 574 پوائنٹس کمی سے 51813 پر ہوا۔

کاروبار کے دوران 37 کروڑ شیئرز کے سودے ہوئے جن کی مالیت 23 ارب روپے رہی۔

کاروبار کے اختتام پر مارکیٹ کیپٹلائزیشن 93 ارب روپے کم ہو کر 10 ہزار 196 ارب روپے ہوگئی۔

مزید خبریں :