خصوصی رپورٹس
16 مئی ، 2017

آٹھ یورپی ملکوں کے صدور اور وزرائے اعظم کی کوئی اولاد نہیں

آٹھ یورپی ملکوں کے صدور اور وزرائے اعظم کی کوئی اولاد نہیں

یورپ کی سیاسی قیادت ایسے لوگوں کے ہاتھ میں چلی جارہی ہے، جن کا مستقبل میں کچھ بھی داؤ پر نہیں ہے۔

یورپ کے 8ملکوں کی قیادت ایسے رہنماؤں کے پاس ہے جن کی اپنی کوئی اولاد ہی نہیں ہے ۔

ایک کے بعد ایک یورپی ملک کی قیادت ایسے حکمرانوں کے پاس جاتی چلی جارہی ہے، جن کی اپنی کوئی اولاد نہیں ہے ، حال ہی میں فرانس کے صدر منتخب ہونے والے ایمانیول میکرون کا کوئی بچہ نہیں ۔

برطانوی وزیراعظم تھریسا مے اور جرمن چانسلر اینجلا مرکل بھی اولاد کی نعمت سے محروم ہیں، اٹلی کے وزیراعظم پاؤلو جینٹی لونی کی بھی کوئی اولاد نہیں ہے۔

یہی حال نیدرلینڈ کے وزیراعظم مارک روٹ اورسوئیڈن کے وزیراعظم اسٹیفن لوف وین کا بھی ہے ،جن کا کوئی بیٹا یابیٹی نہیں ہے ۔

لگزمبرگ کے وزیراعظم زیویئر بیٹل اور اسکاٹ لینڈ کی وزیراعظم نکولا اسٹرجن کے بھی بچے نہیں ہیں اور تو اور 28ملکی یورپی اتحاد کے یورپی کمیشن کے صدر ژاں کلا ژنکر بھی اولاد سے محروم ہیں۔

اس لیے یہ کہنا غلط نہیں ہوگا کہ یورپ کے اہم ملکوں کی سیاسی قیادت ان لوگوں کے پاس ہے جن کا اپنے خاندان کی حد تک ملک کے مستقبل میں کچھ بھی داؤ پر نہیں ہے۔

مزید خبریں :