دلچسپ و عجیب
17 مئی ، 2017

بھارت: 82سالہ سابق وزیراعلیٰ نے 12ویں پاس کرلی

بھارت: 82سالہ سابق وزیراعلیٰ نے 12ویں پاس کرلی

بھارت کی ریاست ہریانہ کے 4 بار وزیراعلیٰ رہنے والے 82 سالہ اوم پرکاش چوٹالہ نے 12ویں جماعت کا امتحان فرسٹ ڈویژن میں پاس کرلیا ہے ۔

بھارتی میڈیا کے مطابق دہلی کی تہاڑ جیل میں بدعنوانی کے جرم میں قید 82سالہ سابق وزیراعلیٰ نےانوکھا قدم اٹھایا اور 12ویں جماعت کا امتحان دیدیا ۔

اوم پرکاش چوٹالہ کے بیٹے ابھے چوٹالہ کا کہنا ہے کہ ان کے والد نے جیل میں گزارے گئے وقت کو با معنی بنانے کا فیصلہ کیا، وہ جیل کے دوران ہی پڑھائی کی جانب راغب ہوئے تھے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق غیر قانونی طور پر اساتذہ بھرتی کرنے کے جرم میں10 سال کی سزا کاٹ رہے اوم پرکاش چوٹالہ نے جیل سے ہی امتحان دیا اور فرسٹ ڈویژن میں کامیاب حاصل کی۔

ابھے چوٹالہ کے مطابق ان کے والد اب گریجویشن کرنے کا بھی ارادہ رکھتےہیں۔

مزید خبریں :