کھیل
17 مئی ، 2017

شاہ زیب کو پی سی بی سے ثبوتوں کی تفصیلات نہ ملنے پر مشکلات کا سامنا

شاہ زیب کو پی سی بی سے ثبوتوں کی تفصیلات نہ ملنے پر مشکلات کا سامنا

اسپاٹ فکسنگ اسکینڈل میں معطل کرکٹر شاہ زیب حسن کو پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے ثبوتوں کی تفصیلات نہ ملنے کے باعث جواب دینے میں مشکلات کا سامنا ہے۔

معطل کرکٹر شاہ زیب حسن کے کیس کی سماعت اینٹی کرپشن ٹریبونل میں شیڈول ہے،جس میں شاہ زیب حسن نے پی سی بی کی جانب سے 4مئی کو پیش کیے گئے ثبوت کا جواب جمع کرانا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ شاہ زیب نے ثبوتوں کی تفصیلات کے لیے بورڈ سے رابطہ کیا، ان میں محمد عرفان کے ریکارڈ کرائے گئے اس بیان کی بھی تفصیل شامل ہے جس میں ان پر دوسرے کھلاڑیوں کو اکسانے کا الزام بھی لگایا گیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ تاحال شاہ زیب حسن کو تفصیلات فراہم نہیں کی گئیں، جس کی وجہ سے ان کے لیے جواب جمع کرانا مشکل ہے۔

شاہ زیب اس معاملے کو ٹریبونل کے سامنے بھی اٹھائیں گے، امکان ہے شاہ زیب حسن کو جواب جمع کرانے میں مہلت مل جائے

مزید خبریں :