دنیا
19 مئی ، 2017

نیویارک: گاڑی فٹ پاتھ پر چڑھنے سے لڑکی ہلاک، 23زخمی

نیویارک: گاڑی فٹ پاتھ پر چڑھنے سے لڑکی ہلاک، 23زخمی

نیویارک کے ٹائمز اسکوائر میں سابق امریکی فوجی نے گاڑی فٹ پاتھ پر چڑھا دی۔ نشئے میں دھت اہلکار کے اس عمل کے باعث جوان لڑکی ہلاک اور23 افراد زخمی ہوگئے ہیں۔

سکیورٹی حکام نے واقعے کے بعد علاقے کا محاصرہ کر کے تفتیش شروع کر دی ہے۔ ابھی تک اس کا تعین نہیں ہو سکا ہے کہ گاڑی فٹ پاتھ پر چڑھانے کا عمل دانستہ یا غیر دانستہ تھا۔

مدہوش اہلکار کے دہشت ناک عمل سے جوان لڑکی ہلاک اور 23افراد زخمی ہوگئے، جبکہ ملزم کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔

شہری انتظامیہ یا پولیس حکام کی جانب سے ابھی تک کوئی واضح بیان جاری نہیں کیا گیا، لیکن پولیس کے ایک ترجمان نے صرف اتنا بتایا ہے کہ بظاہر یہ ایک کار حادثہ محسوس ہوتا ہے۔

مزید خبریں :