دنیا
19 مئی ، 2017

امریکا: افغان ہواباز کا دنیا کا چکر لگانے کا مشن شروع

امریکا: افغان ہواباز کا دنیا کا چکر لگانے کا مشن شروع

امریکا میں مقیم ایک افغان ہواباز نے تنہا ہوائی جہاز میں دنیا کا چکر لگانے کا مشن شروع کیا ہے۔ اس منفرد سفر میں گذشتہ روز 19 سالہ شائستہ واعظ کا طیارہ کینیڈا کے شہر مانٹریال کے ہوائی اڈے پراترا۔

وہ5 براعظموں کے 18 ملکوں میں 30 مقامات پر پڑاؤ کریں گی۔ اس کے سفر میں مصر، قطر، بھارت، انڈونیشیا شامل ہیں۔ اس کا یہ سفر اگست میں اختتام پذیر ہوگا۔ وہ 320 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے طیارہ اڑا رہی ہیں۔

شائستہ اپنے طیارے میں تنہا سفر کررہی ہیں، وہ یہ ثابت کرنے کی کوشش کر رہیں کہ ہوابازی کے میدان میں خواتین بھی مردوں سے پیچھے نہیں ہیں۔

میڈیا سے بات کرتے ہوئے شائستہ نے کہا کہ جب مجھے اندازہ ہوا کہ میں طیارہ اڑانے کی بے حد شوقین ہوں تو میں اس مقصد کے حصول کے لیے اپنے اہداف متعین کیے۔ شائستہ واعظ افغان پناہ گزین تھیں اور اس کا خاندان سنہ 1987ء سے امریکا میں مقیم ہے۔

مزید خبریں :