دلچسپ و عجیب
19 مئی ، 2017

چین:44برس پرانا پل دھماکے سے گرادیا گیا

چین:44برس پرانا پل دھماکے سے گرادیا گیا

چین میں44برس پرانے پْل کو دھماکا خیز مواد سے سیکنڈوں میں ملبے کا ڈھیر بنادیا گیا۔

بلندوبالا عمارتوں اور پُلوں کی تعمیر میں تو کئی سال کی محنت لگتی ہے لیکن انہیں گرانے کیلئے صرف چند سیکنڈ ہی کافی ہوتے ہیں۔

ایسا ہی منظرگذشتہ روزچین کے شہر چونگ چنگ میں بھی دیکھنے کو ملا جہاں برسوں پرانے پُل کو دھماکہ خیز مواد سے سیکنڈوں میں ملبے کا ڈھیر بنادیا گیا۔

اس کارروائی کیلئے صبح کے وقت کا انتخاب کیا گیا تھا تاکہ کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے محفوظ رہا جاسکے جبکہ دھماکہ خیز مواد کے پھٹنے کے باعث یہ پُل دیکھتے ہی دیکھتے مٹی میں تبدیل ہو گیا۔

دریا کے اوپر قائم ووکسی می یہ پْل استعمال کے قابل نہیں رہا تھا، اب اس کی جگہ نئے پْل کی تعمیر کی جائے گی۔

مزید خبریں :