شہر شہر
19 مئی ، 2017

کراچی، پشاور میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کا امکان

کراچی، پشاور میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کا امکان

کراچی اور پشاور میں آئندہ24 گھنٹوں کے دوران مطلع جزوی ابرآلود رہنے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات نے آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران کراچی میں مطلع جزوی ابرآلود رہنے کا امکان ظاہر کیا ہے، کم سے کم درجہ حرارت27 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے جبکہ زیادہ سے زیادہ 34 سے 36 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ہے۔

دوسری جانب محکمہ موسمیات خیبرپختونخواہ کے مطابق صوبے میں گرمی کی شدت برقرار ہے تاہم پشاور سمیت زیادہ تر اضلاع میں مطلع جزوی طور پر ابرآلود رہنے کا امکان ہے۔

پشاور کاکم سے کم درجہ حرارت 35 اور زیادہ سے زیادہ 40 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیاگیا۔ خیبرپختونخوا میں سب سے زیادہ گرمی ڈیرہ اسماعیل خان میںپڑ رہی ہےجہاں آج بھی درجہ حرارت 44ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ کراچی میں نمی کا تناسب 63 فیصد ہےاور جنوب مغربی علاقوں سے ہوائیں 14 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چل رہی ہیں۔

مزید خبریں :