انٹرٹینمنٹ
19 مئی ، 2017

’ٹیوب لائٹ‘کے گیت پر سلمان کی دبئی میں پرفارمنس

’ٹیوب لائٹ‘کے گیت پر سلمان کی دبئی میں پرفارمنس

بالی وڈ اسٹار سلمان خان نے اپنی نئی فلم ٹیوب لائٹ کے مقبول گیت پر دبئی میں لائیو پرفارم کیا۔

سلمان کے دیوانے انہیں دیکھنے کے لیے مال پر ٹوٹ پڑے، سلمان کو دیکھنے کوئی امریکا سے پہنچ گیا تو کوئی متوالا اپنی دکان بند کر کے آیا۔

کبیر خان کی ہدایت کاری میں بننے والی اس فلم میں سلمان خان چینی اداکارہ ژو ژو کے ساتھ مرکزی کردارنبھارہے ہیں۔

کمال خان اور امت مشرا کی آواز میں ریکارڈ کیے گئے ٹیوب لائٹ کے ریڈیو 'کے بول پر مبنی گانے کی موسیقی پریتم نے ترتیب دی ہے جو کافی مقبول ہو رہا ہے۔

چین کے اشتراک سے بنائے جانے والی یہ فلم دونوں ممالک کے سماجی و ثقافتی پس منظر کی عکاسی کرے گی، جس کے لیے سلمان خان ہندوستان سے چین کا سفر کریں گے اور اس فلم کو ہندی و چینی زبان میں بھی شوٹ کیا جائے گا۔

اس فلم میں شاہ رخ بھی ایک خاص کردار اداکریں گے جبکہ دیگر کاسٹ میں سہیل خان بھی شامل ہیں۔

واضح رہے فلم 'ٹیوب لائٹ رواں سال عید کے موقع پر 23جون کو سنیما گھروں کی زینت بنے گی۔

مزید خبریں :