کھیل
20 مئی ، 2017

لندن: لارڈز میں یونس خان کے اعزاز میں تقریب

لندن: لارڈز میں یونس خان کے اعزاز میں تقریب

ٹیسٹ کرکٹ میں پاکستان کے لئے 10 ہزار رنز بنانے والے یونس خان کے اعزاز میں لارڈز کرکٹ گراونڈ میں ایک پر وقار تقریب کا اہتمام کیا گیا۔

اس موقع پر پاکستان ون ڈے ٹیم کے کپتان سرفراز احمد، محمد حفیظ، محمد عامر ، شان مسعود، وہاب ریاض، کوچ مکی آرتھر، فیلڈنگ کوچ، بیٹنگ کوچ گرانٹ فلاور اور اسسٹنٹ کوچ شاہد اسلم نے شرکت کی۔ میزبانی کے فرائض سابق ٹیسٹ کرکڑ بازید خان نے انجام دیے۔

سابق ٹیسٹ کپتان راشد لطیف، شعیب ملک ، بولنگ کوچ اظہر محمود اور قومی ٹیم کے سابق منیجر عبدالرقیب نے یونس خان کے حوالے سے اپنے خیالات کا اظہار کیا۔

تقریب کے دوران کرکٹ کے سب سے معتبر جریدے وزڈن کے نمائندے نے سابق ٹیسٹ کپتان یونس خان کو وزڈن کی خصوصی کتاب بھی دی۔

اس سال یونس خان کو مصباح الحق کیساتھ وزڈن کے 5بہترین کھلاڑیوں کی فہرست میں شامل کیا گیا تھا۔ تقریب کے اختتام پر یونس خان نے لارڈز میوزیم کے نمائندے کو اپنا کرکٹ بیٹ اور گلوز بھی پیش کیے، جو میوزیم میں رکھا جا ئے گا۔

اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ یونس خان نے کہا کہ پاکستان کے لئے کھیلنا اور دس ہزار رنز بنانا بڑا اعزاز ہے، خواہش ہے کہ مستقبل میں کوئی اور پاکستانی بیٹس مین ان سے آگے نکل جائے۔

مزید خبریں :