کھیل
20 مئی ، 2017

ومبلڈن کیلئے وائلڈ کارڈ کی درخواست نہیں کرونگی، شراپووا

ومبلڈن کیلئے وائلڈ کارڈ کی درخواست نہیں کرونگی، شراپووا

روسی ٹینس اسٹار ماریہ شراپووا ومبلڈن میں حصہ لینے کے لیے وائلڈ کارڈ پر انحصار کرنے کی بجائے براہِ راست کوالیفائی کرنے کی کوشش کریں گی۔

انہوں نے روہیمپٹن میں ومبلڈن کے لیے کوالیفائنگ ٹورنامنٹ کھیلنے کا اعلان کیا ہے ۔ ممنوعہ ادویات استعمال کرنے کی پاداش میں 15 ماہ کی پابندی کے بعد وہ ٹینس کی دنیا میں دوبارہ سے قدم جمانے کی کوشش کر رہی ہیں۔

تیس سالہ شراپووا کو فرنچ اوپن منتظمین نے وائلڈ کارڈ دینے سے انکار کردیا ہے البتہ برمنگھم ٹینس ایونٹ کیلئے انہیں وائلڈ کارڈ دیا گیا ہے۔

شراپووا کو ومبلڈن تک رسائی کیلئے 3کوالیفائنگ راؤنڈز جیتنا پڑیں گے۔ وہ اس وقت عالمی رینکنگ میں 211 ویں نمبر پر ہیں، اس سبب ان کی ومبلڈن میں براہ راست شرکت کا کوئی امکان نہیں۔

ان کا کہنا ہے کہ واپسی کے بعد میں نے3 ٹورنامنٹ کھیلے ہیں اس کی بدولت میری رینکنگ بہتر ہوئی ہے۔ اگر وہ اٹالین اوپن کے سیمی فائنل تک پہنچ جاتیں ،تو ومبلڈن کے مین رائونڈ میں پہنچنے کا حق حاصل کرلیتیں لیکن وہ دوسرے راؤنڈ میں ہی ریٹائر ہو گئیں تھیں۔

 

مزید خبریں :