شہر شہر
20 مئی ، 2017

رمضان المبارک 28 مئی سے شروع ہونے کا قوی امکان، ماہرین

رمضان المبارک 28 مئی سے شروع ہونے کا قوی امکان، ماہرین

ماہرین فلکیات نے پیش گوئی کی ہے کہ پاکستان میں رمضان المبارک کا چاند 27 مئی کی شب نظر آئے گا اور پہلا روزہ 28 مئی بروزاتوار ہونے کا قوی امکان ہے۔

ماہرین فلکیات کہتے ہیں کہ 26 مئی کی شام پاکستان میں چاند نظر نہیں آئے گا۔ رمضان المبارک 1438 ہجری کا چاند 25 اور 26 مئی کی درمیانی شب 12 بج کر 45 منٹ پر پیدا ہوگا ۔

چاند نظر آنے کے لئے اس کی کم از کم عمر 19 گھنٹے جب کہ سورج اور چاند کے غروب کا درمیانی فرق 40 منٹ ہونا ضروری ہے، لیکن 26 مئی کی شام سورج 7 بج کر 15 منٹ پر غروب ہوگا۔

اس وقت اس کی عمر 18 گھنٹے 55 منٹ ہوگی جو مقررہ عمر سے کم ہے لہذٰا 26 مئی کی شام پاکستان میں رمضان المبارک کا چاند نظر نہیں آئے گا۔

مزید خبریں :