دنیا
20 مئی ، 2017

جیمز کومے سینیٹ انٹیلی جنس کمیٹی کے سامنے پیشی پر رضامند

جیمز کومے سینیٹ انٹیلی جنس کمیٹی کے سامنے پیشی پر رضامند

سابق ڈائریکٹر ایف بی آئی جیمز کومے سینیٹ انٹیلیجنس کمیٹی کے سامنے پیش ہو کر وضا حت دیں گے ۔

امریکی انتخابات میں مبینہ روسی مداخلت کے معاملے پر سابق ڈائریکٹر ایف بی آئی جیمز کومے سینیٹ انٹیلیجنس کمیٹی کے سامنے پیش ہو کر وضاحت دینے پر رضا مند ہوگئے ہیں۔

سینیٹ انٹیلی جنس کمیٹی 2016 کے امریکی انتخابات میں مبینہ روسی مداخلت سے متعلق تحقیقات کر رہی ہے۔ سینیٹ انٹیلی جنس کمیٹی کی سماعت میموریل ڈے یعنی 29مئی کےبعد ہوگی۔

امریکی صدر ٹرمپ نے کومے کو ان کے عہدے سے ہٹا دیا تھا۔ ڈیموکریٹ رہنما مارک وانر کہتے ہیں کومے سے بات چیت میں ان سوالات کے جوابات ملنے کی توقع ہے، جو ان کے اچانک برطرفی کے بعد پیدا ہو رہے ہیں ۔

مزید خبریں :