خصوصی رپورٹس
11 جون ، 2017

سچل سرمست کے عرس کی تقریبات کا دوسرا دن

سچل سرمست کے عرس کی تقریبات کا دوسرا دن

سندھ کے مشہور صوفی بزرگ سچل سرمست کے 196 ویں سالانہ عرس کے دوسرے دن کی تقریبات جاری ہیں ۔ آج ادبی کانفرنس منعقد کی جا رہی ہے۔

سچل سرمست کے عرس کی تقریبات انتہائی عقیدت سے درازہ شریف میں جاری ہیں جس میں شرکت کیلئے سندھ بھر سے زائرین کی بڑی تعداد میں آمد کا سلسلہ جاری ہے۔

سچل سرمست کئی زبانوں کے شاعر ہیں ، ان کا شعری کلام اردو، فارسی، سرائیکی اور ہندی میں آج بھی موجود ہے۔

آج منعقد کی جانے والی ادبی محفل میں سندھ بھر سے ادیب شرکت کریں گے اور مقالے پیش کریں گے۔

تین روزہ عرس کی تقریبات میں، محفل مشاعرہ، سگھڑ کانفرنس، محفل موسیقی اور دیگر تقاریب بھی منعقد کی گئی ہیں۔

مزید خبریں :