خصوصی رپورٹس
13 جون ، 2017

دنیا کے مختلف ممالک میں ایام رمضان

دنیا کے مختلف ممالک میں ایام رمضان

دنیا بھر میں ان دنوں مسلمان اپنے مقدس مہینے رمضان المبارک کی برکتیں سمیٹنے میں مصروف ہیں جس دوران صبح کے آغاز سے غروب آفتاب تک وہ روزے رکھتے ہیں اور بھرپور عبادات کرتے ہیں۔

ہم آپ کو دنیا کے مختلف ممالک سے ماہ رمضان کی مناسبت سے منتخب کردہ تصاویر دکھاتے ہیں جس میں آپ دیکھ سکتے ہیں کہ ماہ رمضان کو کس طرح منایا جاتا ہے۔

یہ تصویر بھارت سے تعلق رکھتی ہے جہاں ایک خاتون روزے کے بعد ایک مزارشریف پر حاضری دے رہی ہیں۔

دوسری تصویر کشمیر کے شہر سری نگر کی ہے جہاں ایک شخص رمضان المبارک کے دوران مشہور صوفی بزرگ شیخ عبدالقادر جیلانی کے علامتی مزار میں قرآن پاک کی تلاوت کررہا ہے۔ (یاد رہے کہ شیخ عبدالقادر جیلانی المعروف غوث اعظم کا مزار شریف عراق کے شہر بغداد میں ہے۔)

یہ تصویر بھی بھارتی شہر احمد آباد کی ہے جہاں فرزندان اسلام مقامی مسجد میں رمضان المبارک کے جمعہ کی نماز ادا کررہے ہیں۔

زیر نظر تصویر فلسطین کی ہے جہاں مقبوضہ بیت المقدس میں ایک خاتون رمضان المبارک کے پہلے جمعہ کے دوران اپنی بچی کو ہاتھ میں اٹھائے ہوئے ہے۔

یہ تصویر بھی مقبوضہ بیت المقدس سے ہی لی گئی ہے جہاں مسلم خاتون روزے کے دوران سخت گرمی میں چھتری کے سائے تلے قرآن پاک کی تلات کررہی ہیں جب کہ چھتری پر روضہ رسولّ اور خانہ کعبہ کی تصاویر بنی ہوئی ہیں۔

کھلے سمندرمیں افطار کا اہتمام کیے ہوئے ان روزے داروں کا تعلق کراچی سے ہے۔ یہ تصویر کراچی کے نواحی علاقے ابراہیم حیدری کی ہے جہاں روزے دار  اذان مغرب کا انتظار کررہے ہیں۔

پاکستان کے مختلف شہروں میں مسافر روزہ داروں کے لیے سڑک پر افطار کا انتظام کیا جاتا ہے۔ زیر نظر تصویر بھی شہر کراچی کی ہے جہاں سڑک پر روزہ داروں کے لیے افطار سجایا جارہا ہے۔

یہ تصویر سعودی عرب کے شہر ریاض کی ہے۔ جہاں ایک شخص رمضان المبارک میں نماز کے بعد تلاوت کلام پاک کررہا ہے۔

اگر اس تصویر میں خاتون کا لباس دیکھ کر آپ کو کسی یورپی ملک کا گمان ہورہا ہے تو آپ درست ہیں کیونکہ یہ تصویر امریکی مسلم خاتون ایمیلی میری کی ہے جو نیویارک کے اسلامک کلچر سینٹر میں رمضان المبارک کےدوران نماز ظہر اداکررہی ہیں۔

افطار کے دوران سیلفی لینے کا رواج بھی عام ہوچکا ہے اسی لیے زیر نظر تصویر میں آپ روزہ دار خواتین کو افطار کے خوبصورت دسترخوان پر خوشگوار موڈ میں سیلفی لیتے دیکھ سکتے ہیں۔ یہ تصویر ترکی کے شہر استنبول کی ہے جہاں سڑک پر روزہ داروں کے لیے افطار کا اہتمام کیا گیا ہے۔

اس تصویر کا تعلق بھی بھارت سے ہے جہاں ایک نوجوان رمضان المبارک میں نماز کے لیے مسجد میں وضو کررہا ہے۔

زیر نظر تصویر انڈونیشیا کے شہر جکارتہ کی ہے جہاں ایک شخص ٹیلی اسکوپ سے رمضان المبارک کا چاند دیکھنے کی کوشش کررہا ہے۔

اس تصویر کا انتخاب سنگاپور سے کیا گیا ہے جس میں مسلمان رمضان المبارک میں تراویح ادا کررہے ہیں۔

یہ دلکش تصویر بھی انڈونیشیا کے شہر جکارتہ میں واقع مسجد کی ہے جہاں پہلے روزے کو مردو خواتین کی بڑی تعداد عبادت کے لیے موجود ہے۔

اس تصویر کو بھی انڈونیشیا سے منتخب کیا گیا ہے جہاں علما اسلامک آرگنائزیشن کے ارکان رمضان کا چاند دیکھنے کے لیے ٹیلی اسکوپ کا استعمال کررہے ہیں۔

یہ تصویر جنگ زدہ ملک شام ہے جہاں دمشق شہر میں واقع دکان میں ایک نوجوان افطار کے لیے سامان تیار کررہا ہے۔

اس تصویر کا انتخاب پاکستان کے شہر راولپنڈی سے کیا گیا ہے جس میں ایک کمسن بچی افطار کے لیے مسجد میں موجود ہے جہاں روزے داروں کے لیے افطار کے پیش نظر شربت رکھا گیا ہے۔

مزید خبریں :