خصوصی رپورٹس
14 جون ، 2017

پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج ’بلڈ ڈونر ڈے‘ منایا جارہا ہے۔

پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج ’بلڈ ڈونر ڈے‘ منایا جارہا ہے۔

سلمان اشرف ...

کسی بیماری یا حادثے کی صورت میں اپنوں کو اچانک خون کی ضرورت پڑ جائے تو ایسے میں رضاکارانہ خون دینے والے کا کردار کسی فرشتے سے کم نہیں ہوتا۔

خون کے عطیات کاعالمی دن منانے کا مقصد خون کے عطیات کی اہمیت، مسائل اور زندگی بچانے کے لیے اس کی افادیت کو اجاگر کرنا ہے۔

بلوچستان حکومت نے اس اہمیت کو سمجھتے ہوئے ریجنل بلڈ سینٹر کے نام سے ایک ادارہ قائم کیا ہے جو سرکاری اور نجی اسپتالوں میں بوقت ضرورت خون مہیا کرتا ہے، جہاں 50 ہزار سے زائد خون کی بوتلیں ایک سال تک محفوظ رکھنے کا انتظام ہے۔

منتظمین نے عوام سے زیادہ سے زیادہ خون کا عطیہ دینے کی اپیل کی ہے۔

مزید خبریں :