کاروبار
14 جون ، 2017

عالمی بینک نے افغانستان کیلئے 520 ملین ڈالرزکی منظوری دیدی

عالمی بینک نے افغانستان کیلئے 520 ملین ڈالرزکی منظوری دیدی

عالمی بینک نے افغانستان کے لیے520 ملین ڈالرکے ایک منصوبے کی منظوری دے دی ہے۔

عالمی بینک کے مطابق اس رقم کا نصف حصہ بد امنی کی وجہ سے بے گھر شہریوں کے لیے مختص کیا گیا ہے جبکہ دوسرا حصہ غربت کے خاتمے کے لیے زیر عمل معاشی اصلاحات پر خرچ کیا جائے گا۔

بینک نے بتایا کہ بین الاقوامی دستوں کے انخلاء کے بعد سے ملک میں تشدد میں اضافہ ہوا ہے اور اس وجہ سے افغانستان میں اقتصادی ترقی بہت سست روی کا شکار ہے۔

اس سے قبل یہ عالمی مالیاتی ادارہ جنوری میں افغانستان میں اقتصادی سرگرمیوں کی صورت حال کے حوالے سے اپنی تشویش کا اظہار کر چکا ہے۔

 

مزید خبریں :