دلچسپ و عجیب
15 جون ، 2017

ہاتھ دھونے سے ذہن میں پرانے خیالات بھی مٹ جاتے ہیں

ہاتھ دھونے سے ذہن میں پرانے خیالات بھی مٹ جاتے ہیں

ایک تحقیق میں یہ دلچسپ انکشاف ہواہے کہ ہاتھ دھونے سے نہ صرف ہمارے ہاتھ صاف ہوتے ہیں بلکہ ہمارے ذہن سے پرانے خیالات بھی مٹ جاتے ہیں۔

ٹورنٹو کے راٹمین اسکول آف مینجمنٹ کے ماہرین نے یہ  تحقیق کی جب کہ اس تحقیق سے پہلے یہ بات سامنے آئی تھی کہ صفائی کی وجہ سے ہمارے اخلاق پر بھی اثر پڑتا ہے۔

اس تحقیق میں ماہرین نے 4 عمل کیے جس میں انہوں نے لوگوں کو الفاظ سے کھیلنے یا سروے کے ذریعے ان کے زندگی کے مقاصد کی جانب راغب کیا۔

پھر ان لوگوں کو اس عمل کا اندازہ کرنے کا کہا گیا یا پھر انہیں ہاتھ دھونے کا مشورہ دیا گیا۔

ماہرین نے دیکھا کہ جن لوگوں نے ہاتھ صاف کرلیے ان کے اخلاق میں صرف معمولی سی بہتری دیکھی گئی اور انہوں نے اپنے مقاصد کو بھی کوئی خاص اہمیت نہیں دی۔ اس کے علاوہ یہ بھی دیکھا گیا کہ ان کے مقاصد میں تبدیلیاں دیکھنے میں آئیں۔

تحقیق میں شامل ماہرین کا کہنا تھا کہ جن لوگوں نے ہاتھ دھونے کے بعد ان کو صاف کپڑے سے صاف کرنا کم کردیا تھا تو ان کی صحت میں نمایاں تبدیلیاں نوٹ کی گئیں۔ 

یونیورسٹی آف مشی گن میں بھی اس پر تحقیق کی گئی اور یہی نتیجہ سامنے آیا۔

محققین نے اپنی تحقیق میں دیکھا کہ اگر آپ کے دل میں اپنے فیصلوں کو لے کر کوئی شک و شبہات ہیں تو اسے دور کرنے کا سب سے آسان حل صرف ہاتھ دھونا ہے۔

ماہرین کا یہ بھی کہنا ہے کہ اس عمل سے لوگ اپنے بہترین فیصلوں میں سے آسانی سے اپنی پسند کی منزل کو منتخب کر سکتے ہیں۔

ہاتھ دھونا صرف آپ کے اخلاق کی ہی نہیں بلکہ آپ کی جسمانی صفائی میں بھی اہم کردار ادا کرتا ہے۔

مزید خبریں :