کاروبار
15 جون ، 2017

پی آئی اے کے معطل جرمن سی ای او ملازمت سے برطرف

پی آئی اے کے معطل جرمن سی ای او ملازمت سے برطرف

پی آئی اے کے معطل جرمن سی ای او برنڈ ہلڈن کو ملازمت سے برطرف کردیا گیا ہے جس کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔

برنڈ ہلڈن پر مشکوک معاہدوں کے ذریعے پی آئی اے کو کروڑوں روپے کا نقصان پہنچانے کا الزام ہے ۔

پی آئی اے انتظامیہ نے برنڈ ہلڈن برینڈ کی برطرفی کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ ان کی برطرفی 14 جون سے مؤثر ہوگئی ہے۔

برنڈ ہلڈن کو ان پر عائد کرپشن کے الزام کے سلسلے میں شوکاز نوٹس کا جواب دینے کیلئے دو مرتبہ موقع دیا گیا لیکن وہ انتظامیہ کو مطمئن کرنے میں ناکام رہے۔

برنڈ ہلڈن کو دو سال کیلئے پی آئی اے کا سی ای او مقرر کیا گیا تھا، ان کا کنٹریکٹ ختم ہونے میں ابھی 8 ماہ کا وقت باقی تھا۔

برنڈ ہلٹن پر الزام ہے کہ انہوں نے پی آئی اے کا ایئر بس 310 طیارہ صرف 57 لاکھ روپے میں جرمن میوزیم کے حوالے کیا لیکن یہ رقم بھی پی آئی اے کو نہیں ملی۔

برنڈ پر سری لنکن ایئرلائن سے ایئربس اے 330 طیارے مہنگی ترین لیز پر لینے کا بھی الزام ہے۔

دوسری جانب ایف آئی اے کی برنڈ ہلٹن کے خلاف تحقیقات جاری ہیں، حکومت کی ہدایت پر ای سی ایل سے نکالے جانے پر برنڈ ہلٹن بیرون ملک چلے گئے تاہم اب انہوں نے واپس آنے سے انکار کر دیا ہے۔

مزید خبریں :