دلچسپ و عجیب
16 جون ، 2017

بیلجئم کا حیران کردینا والا نیلا جنگل

بیلجئم کا حیران کردینا والا نیلا جنگل

بیلجئم میں ایک جنگل ایسا بھی ہے جو اپریل اور مئی کے مہینے میں نیلا ہوجاتا ہے۔

بیلجئم کے دارالحکومت برسلز سے چند کلو میٹر دوری پر ہیلربس نامی جنگل ایسا خاص مقام ہے جو اپریل سے مئی کے درمیان نیلے رنگ کا ہوجاتا ہے۔

بیلجئم کے اس نیلے جنگل کو یہ خاص نام اس کے گھنٹی کی شکل کے نیلے پھولوں کی وجہ سے دیا گیا ہے اور اپریل سے مئی کے مہینے کے درمیان اس طرح محسوس ہوتا ہے کہ گویا جنگل میں نیلے رنگ کی کارپٹ بچھ گئی ہو۔

ہیلربس 569 ایکڑ پر پھیلا ہوا جنگل ہے جو بیلجئم کی حکومت کے زیر انتظام ہے۔ اس جگہ کو پہلی بار 686 سال پہلے دیکھا گیا تھا جسے پہلی عالمی جنگ میں تباہی کا سامنا کرنا پڑا لیکن بعدازاں بیلجئم کے ری فورسٹ آپریشن ٹیم  نے 1930-1950 تک 20 سال کے عرصے میں اسے اصلی حالت میں لانے میں لگا دیئے۔

بیلجئم کی محکمہ سیاحت کے مطابق اس نیلے جنگل کے نظارے کا بہترین وقت 15 اپریل کے بعد سے ہے کیوں کہ جنگل میں لگنے والے نیلے رنگ کے پودے اس کی خوبصورت کو مزید بڑھا دیتے ہیں۔

ہیلربس کی حفاظت کے لئے منتظمین نے خاص قواعد بنا رکھے ہے  اور سیاحوں کے جنگل میں چلنے کے لئے خصوصی راستے ہیں تاہم اکثر یہاں آنے والے سیاح بنیادی قواعد کو نظرانداز کرتے ہیں جس سے انتظامیہ شدید پریشان ہے۔

ہیلر بس کے ذمہ داران کا کہنا ہے کہ جنگل میں کافی بھول بھلیاں ہیں اور سیاح اندر داخل ہوتے ہوئے راستہ بھول جاتے ہیں جب کہ سیاحوں نے اس جنگل کو بہت نقصان پہنچایا ہے اور اس نقصان کا ازالہ کرنے میں بہت وقت لگے گا۔

مزید خبریں :