دلچسپ و عجیب
16 جون ، 2017

معذور شخص بریک ڈانس ٹیچر بن گیا

معذور شخص بریک ڈانس ٹیچر بن گیا

معذوری مجبوری نہیں بنتی، چلنے پھرنے سے معذور زمبابوے سے تعلق رکھنے والا شخص بریک ڈانس ٹیچر بن گیا۔

معذور ی اکثراوقات انسان سے اس کے خواب چھین لیتی ہے اور اسے اس حد تک مجبور کر دیتی ہے کہ وہ اپنے خواب کو خواب ہی رہنے دیتا ہے، دنیا میں ایسے بہت سے لوگ ہیں جو اپنی اس کمزوری کو صلاحیت میں تبدیل کر لیتے ہیں۔

زمبابوے سے تعلق رکھنے والے اس شخص کا شمار بھی ایسے ہی باہمت اور پر عزم لوگوں میں ہوتا ہے، جس نے معذوری کے باوجود بھی اپنے خواب کو پورا کر دکھایا۔

بلیسنگ فائر نامی شخص نہ صرف انتہائی مہارت کے ساتھ بریک ڈانس کا مظاہرہ کرتا ہے بلکہ وہ ڈانس ٹیچر بھی ہے۔

بلیسنگ نے نوجوانوں کو مشورہ دیا ہے کہ اگر آپ کو کوئی چیز چاہئے تو اس کے پیچھے لگ جائیں اور محنت کرکے اسے حاصل کریں۔

مزید خبریں :