16 جون ، 2017
سن 1967ء میں امریکا میں ہونے والے فسادات پر مبنی ہالی ووڈ کرائم ڈرامہ فلم ’ڈیٹرائٹ‘ کا نیا ٹریلر جاری کردیا گیا ہے۔
کیتھرین بیگیلو کی ہدایتکاری میں بننے والی اس فلم کی کہانی 1967ءمیں پیش آنے والے حقیقی واقعے کے گرد گھوم رہی ہے، جب امریکی شہر ڈیٹرائٹ میں پولیس کے ایک چھاپے کے باعث فسادات پھوٹ پڑے تھے۔
فلم کی کاسٹ میں جوہن بوییگا، جیک رینر، ول پولٹر، ہناہ مرے، جیکب لیٹیمور اور اینتھونی میکے سمیت دیگر اداکار شامل ہیں۔
میگن ایلیسن اور کولن ولسن کی مشترکہ پروڈیوس کردہ یہ فلم 4اگست کو سینما گھروں میں نمائش کیلئے پیش کی جائے گی۔