انٹرٹینمنٹ
16 جون ، 2017

ایکشن فلم ’سیویج ڈاگ‘ کانیا ٹریلر جاری

ایکشن فلم ’سیویج ڈاگ‘ کانیا ٹریلر جاری

ایکشن سے بھرپور فلموں کے دیوانے ہوجائیں تیار کیونکہ ہالی ووڈ فلم ’سیویج ڈاگ‘ کا نیاٹریلر جاری کردیا گیا ہے۔

جیسے وی جانسن کی ہدایتکاری میں بننے والی اس فلم کی کہانی 1959ءمیں انڈو چائنا کے اس زمین کے حصے کے گرد گھوم رہی ہے جہاں کسی قسم کا قانون نہیں ہوتا اور جرائم پیشہ افراد کا قبضہ ہوتا ہے۔

فلم کی کاسٹ میں اسکاٹ ایڈکنز، مارکو زرور، کنگ لی، جوجو چین، میتھیو مارسڈین اور لیوک میسی سمیت دیگر اداکار شامل ہیں۔

چارلس آرتھر برگ اور ایہد بلیبرگ کی مشترکہ پروڈیو س کردہ ایکشن سے بھرپور یہ فلم 8اگست کوسینما گھروں کی زینت بنے گی۔

مزید خبریں :