دنیا
17 جون ، 2017

لندن آگ :حکومتی بے حسی پر سیکڑوں عوام سڑکوں پر نکل آئے

لندن آگ :حکومتی بے حسی پر سیکڑوں عوام سڑکوں پر نکل آئے

لندن کی عمارت میں لگنے والی آگ پر مبینہ حکومتی بے حسی کے خلاف سیکڑوں عوام سڑکوں پر نکل آئے اور ٹریزامے کے خلاف نعرے بازی کی۔

سیکڑوں مظاہرین نے مقامی ٹاؤن ہال عمارت پر دھاوا دیا اور وزیر اعظم کی گاڑی روک کر شدید نعرے بازی کی۔دوسری جانب آگ لگنے سے ہلاک افراد کی تعداد 30 ہوگئی ۔

لندن کے گرینفل ٹاور میں لگنے والی آگ کے خلاف شہر میں مظاہرے ہوئے جن میں بے گھر متاثرین کے لیے فوری امداد کا مطالبہ کیا گیا۔

ٹین ڈاؤننگ اسٹریٹ کے باہر شدید احتجاج کیا گیا۔ 50 سے 60 مظاہرین نے کنزنگٹن اور چیلسی ٹاون ہالز میں بھی داخل ہونے کی کوشش کی جہاں وزیر اعظم ٹریزا مے متاثرین سے اظہار ہمدردی کے لیے موجود تھیں۔ وہاں مظاہرین نے خوب نعرے بازی کی۔

ادھر ٹریزا مے نے آگ کے متاثرین کے لیے پچاس لاکھ پاؤنڈز کی امدادی رقم کا اعلان کیا ہے۔

علاوہ ازیں مغربی لندن کے 24 منزلہ گرینفل ٹاور میں لگنے والی آگ سے ہلاکتوں کی تعداد 30 ہو گئی ہے۔ پولیس کے مطابق اب تک کے شواہد کے مطابق آگ کسی نے جان بوجھ کر نہیں لگائی۔

مزید خبریں :