دلچسپ و عجیب
17 جون ، 2017

انسانی صلاحیتوں کا حامل روبوٹ مریخ جائے گا

انسانی صلاحیتوں کا حامل روبوٹ مریخ جائے گا

امریکی خلائی ادارے ناسا نے انسا نی صلاحیتوں کا حامل جدید روبو ٹ تیار کر لیا ہے جو آزمائش کے بعدمریخ پر بھیجا جائے گا۔

ویسے تو مختلف اشکال اور صلاحیتوں کے حامل روبو ٹ دنیا بھرمیں تیا ر کیے جا تے ہیں لیکن حال ہی میں امریکی خلائی ادارے ناسا نے ایساجدید روبوٹ تیا ر کیاہے جوبے شما ر انسا نی صلا حیتو ں کامالک ہے۔

چھ فٹ 2انچ لمبایہ والکی رائی نامی یہ روبوٹ آڑے ٹیڑھے اور بل کھاتے راستوں پر با آسانی چل سکتا ہے جبکہ مصنوعی ذہانت کی بدولت یہ روبوٹ ایک بلاک سے دوسرے بلاک پر بھی توازن برقرار رکھتے ہوئے مہارت سے قدم رکھتا ہے۔

اٹھائیس جوائنٹس اور2سو سے زائد سنسنرزوالا یہ انسانی قدو قامت کا حامل یہ روبوٹ کامیاب آزمائش کے بعد مریخ پر بھیجا جائیگا جو دلچسپ شواہد زمین پر موجود سائنسدانوں تک پہنچائے گا جو یقیناًمریخ پر زندگی کے آثار سے متعلق تحقیق میں اہم پیش رفت ہو گی۔

مزید خبریں :