دنیا
17 جون ، 2017

آسٹریلیا میں غیر قانونی اسلحہ جمع کرانے کی مہم شروع ہوگی

آسٹریلیا میں غیر قانونی اسلحہ جمع کرانے کی مہم شروع ہوگی

آسٹریلوی حکومت نے اعلان کیا ہے کہ یکم جولائی سے ملک بھر میں تین ماہ کے دوران غیرقانونی اسلحہ سکیورٹی حکام کے پاس جمع کرانے کی ایک مہم شروع کی جائے گی۔

آسٹریلوی وزیر انصاف مائیکل کینان نے کہا کہ اس مہم کے دوران ایسے تمام مقامی افراد کو بغیر لائسنس کے اپنے غیر قانونی ہتھیار حکام کو جمع کرانا ہوں گے اور ایسا کرنے پر ان افراد کے خلاف کوئی قانونی کارروائی نہیں کی جائے گی لیکن مقررہ مدت کے بعد غیر قانونی ہتھیار رکھنے والے ہر شخص کو سخت تادیبی کارروائی کا سامنا کرنا ہوگا۔

یہ مہلت ختم ہونے کے بعد غیرقانونی ہتھیار برآمد ہونے کی صورت میں کسی بھی شخص کو دو لاکھ بارہ ہزار امریکی ڈالر سے زائد کا جرمانہ یا 14 برس قید کی سزا سنائی جا سکے گی۔

آسٹریلیا کے گن کنٹرول قوانین پہلے ہی انتہائی سخت ہیں۔

مزید خبریں :