شہر شہر
18 جون ، 2017

کراچی کسٹمز کی کارروائی، 8ہزار ٹن مٹی کا تیل برآمد

کراچی کسٹمز کی کارروائی، 8ہزار ٹن مٹی کا تیل برآمد

کراچی میں کسٹمز انٹیلی جنس نے کارروائی کر کے ہزاروں ٹن مٹی کا تیل برآمد کرلیا ہے۔ مٹی کا تیل غیر قانونی طریقے سے جنوبی کوریا سے پاکستان لایا گیا تھا۔

ڈپٹی ڈائریکٹر کسٹمز انٹیلی جنس شاہ فیصل نے جیو نیوز کو بتایا کہ خفیہ اطلاع پر کراچی آئل ٹرمنل پر کارروائی کرکے 8ہزار میٹرک ٹن مٹی کا تیل برآمد کرلیا گیا۔

برآمد ہونے والا تیل جنوبی کوریا سے اسپرٹ کے نام پر کراچی کی 2 اور ایک لاہور کی کمپنی نے مشترکہ طور پر درآمد کیا تھا۔

تینوں کمپنیز کے پاس مٹی کے تیل کی درآمد کا لائسنس موجود نہیں،اسی لیے کمپنی مالکان مٹی کا تیل اسپرٹ کے نام سے منگایا کرتے تھے۔

ملزمان یہ کاروبار 2016 سے کرتے آرہے ہیں اور برآمد ہونے والے مٹی کے تیل کی قیمت 36کروڑ روپے ہے۔ کسٹم انٹیلی جنس کی جانب سے ملوث ملزمان کی گرفتاری کے لئے چھاپے مارے جارہے ہیں۔

 

مزید خبریں :