شہر شہر
19 جون ، 2017

گورنر سندھ نے عبدالستار ایدھی انٹر چینج کا افتتاح کر دیا

گورنر سندھ نے عبدالستار ایدھی انٹر چینج کا افتتاح کر دیا

گورنر سندھ محمد زبیر نے نارتھ ناظم آباد میں عبدالستار ایدھی کے نام سے منسوب انٹر چینج کا افتتاح کردیا۔

افتتاحی تقریب کے موقع پر گورنر سندھ کا کہنا تھا کہ یہ شہر ہم سب کا ہے اور سب کو اس کی تعمیر و ترقی کے لئے مل کر کوشش کرنا ہوگی۔

میئر کراچی وسیم اختر، سابق ناظم اور پی ایس پی کے سربراہ مصطفیٰ کمال، جماعت اسلامی کراچی کے امیر حافظ نعیم الرحمان اور مسلم لیگ ن کے عہدیدار بھی تقریب میں موجود تھے۔

گورنر سندھ محمد زبیر نے کہا کہ گرین لائن کی تکمیل سے شہریوں کو بہترین سفری سہولیات میسر آئیں گی جبکہ ایدھی کی بے مثال خدمات کے اعتراف میں اس انٹر چینج کو ان کے نام سے منسوب کیا گیا ہے ۔

ان کا کہنا تھا کہ یہ شہر ہم سب کا ہے، سب کو اس کی تعمیر و ترقی کے لئے مل کر کوشش کرنا ہوگی اور آج یہاں مختلف سیاسی جماعتوں کی موجودگی اس بات کا ثبوت ہے کہ ہم سب اس شہر کو اپنا سمجھتے ہیں۔

مزید خبریں :