صحت و سائنس
19 جون ، 2017

پشاور: محکمہ خوراک کا چھاپہ، مضر صحت گوشت برآمد

پشاور: محکمہ خوراک کا چھاپہ، مضر صحت گوشت برآمد

محکمہ خوراک نے پشاور کے مختلف مقامات پر کارروائی کرتے ہوئے 8سو کلو گرام سے زیادہ مضر صحت مرغی کا گوشت برآمد کرلیا، 8ملزمان بھی گرفتار کرلئے گئے۔

محکمہ خوراک کے حکام کے مطابق کاروائیاں فردوس بازار، ہشت نگری اور ملحقہ علاقوں میں کی گئیں۔ اس دوران 8سو کلو گرام سے ذیادہ مضر صحت مرغی کا گوشت برآمد کیاگیا۔

ہمسایہ ملک سے درآمد شدہ گوشت کے 15کارٹن بھی برآمد کئے گئے۔ گوشت کو لیبارٹری ٹیسٹ کے لئے بھجوا دیا گیا ہے۔

مزید خبریں :