انٹرٹینمنٹ
19 جون ، 2017

’ٹرانسفارمرز،دی لاسٹ نائٹ‘ کابرطانیہ میں رنگا رنگ پریمیئر

’ٹرانسفارمرز،دی لاسٹ نائٹ‘ کابرطانیہ میں رنگا رنگ پریمیئر

ہالی وڈ کی بلاک بسٹر سائنس فکشن ایکشن سیریز ٹرانسفارمرز سلسلے کی پانچویں فلم ٹرانسفارمرز فائیو ’ٹرانسفارمز،دی لاسٹ نائٹ‘ کا برطانیہ میں شاندار پریمیئر منعقد کیا گیا۔

تقریب میں ستاروں نے اسٹیج پر ایسا رنگ بکھیرا کہ تقریب کو چار چاند لگ گئے، لندن کے لیکسٹر اسکوائر میں منعقدہ پریمیئر میں فلم کی ہدایتکار مائیکل واہلبرگ اور دیگر کئی فنکاروں نے شرکت کی اور مداحوں کا شکریہ ادا کیا۔

ہالی وڈ کے نامور ہدایت کارمائیکل بے کی سائنس فکشن، ایکشن، ایڈونچر اور فینٹسی سے بھرپور اس فلم میں گزشتہ حصے کی طرح اس باربھی مائیکل واہلبرگ مرکزی کردارادا کرتے نظر آئیں گے۔

دیوہیکل روبوٹس کے ذریعے انسانوں کی دنیا میں تباہی مچاتی شیطانی طاقتوں کے خلاف جنگ کے گرد گھومتی ٹرانسفامرز سیریز کے پانچویں حصے میں واہلبرگ سمیت اسٹیفن مرچنٹ، جیف پنکنر، ایزابیلا مونر، جین ڈوجاردن، پیٹر جولن اور جیروڈ کارمی کل اہم کردار ادا کر رہے ہیں۔

ایگزیکٹو پروڈیوسر اسٹیون اسپلبرگ کی یہ تھری ڈی سائنس فکشن ایکشن فلم پیرا ماؤنٹ پکچرز کے تحت 23جون کو امریکی سینما گھروں کی زینت بنے گی۔

مزید خبریں :