صحت و سائنس
07 جولائی ، 2017

شہد کے 6 مفید اور حیران کن فوائد

شہد کے 6 مفید اور حیران کن فوائد

قدرت کی بے تحاشہ خوبیوں سے مالا مال شہد انسان کو غذائیت فراہم کرنے کے ساتھ ساتھ بیماریوں سے بچانے اور صحت مند رکھنے کے لئے انتہائی مفید ہے۔ 

شہد ایسی غذا ہے جو دنیا کے ہر کونے میں باآسانی دستیاب ہوتی ہے، قدرتی طور پر میٹھا ہونے کے ساتھ شہد میں کئی بیماریوں کا علاج بھی چھپا ہے۔

شہد کے چند زبردست فوائد ایسے ہیں جنہیں آپ نظر انداز نہیں کر سکیں گے۔

قوتِ مدافعت کے لئے مفید:

شہد میں پروبائیوٹک بیکٹیریا موجود ہوتا ہے جو قوتِ مدافعت کو بڑھانے کا کام انجام دیتا ہے جسے لیکٹو بیسیلس کُن کائی بھی کہا جاتا ہے، یہ بیکٹیریا قوتِ مدافعت کو بڑھانے کے علاوہ جراثیم سے لڑنے میں مدد بھی کرتا ہے۔

ننید کوبہتر کرتا ہے :

شہد کے استعمال سے جگر میں گلائیکوجن پیدا ہوتا ہے جو یادداشت کے ہارمون میلانن پر اثر انداز ہوتا ہے جس سے پرسکون نیند آتی ہے جو انسانی صحت کے لئے انتہائی مفید ہے۔ 

وزن کم کرنے میں مددگار :

شہد میں وٹامن بی6 اور وٹامن سی موجود ہوتا ہے جو کولیسٹرول کی تعداد کو کم کرکے وزن کم کرنے میں کافی مدد گار ثابت ہوتا ہے۔

زخموں پر اثر انداز : 
شہد کو جب زخم پر لگایا جاتا ہے تو اس میں موجود گلوکوز اور فرکٹوز پانی کو جذب کر لیتے ہیں۔ شہد میں موجود بیکٹیریا ایک قدرتی دوائی کی طرح کام کرتا ہے۔ اس کے علاوہ شہد میں پائی جانے والی غذائی مواد سے سوجن بھی نہیں ہو تی۔

دل کے امراض سے بچاؤ :

شہد کے استعمال سے پولی فونک اینٹی آکسیڈنٹ کی مقدار جسم میں بڑھ جاتی ہے جو دل کے امراض سے بچانے میں مددگات ثابت ہوتی ہے۔

شہد بالوں کو نرم و ملائم بناتا ہے :

شہد قدرتی کنڈیشنر بھی ہے جو بالوں کی نمی کو برقرار رکھتا ہے جس سے بال نرم و ملائم اور چمکدار ہو جاتے ہیں۔

مزید خبریں :