کاروبار
08 جولائی ، 2017

ہفتے کے دوران انٹربینک میں ڈالر 1 روپے 40 پیسے مہنگا ہوا

ہفتے کے دوران انٹربینک میں ڈالر 1 روپے 40 پیسے مہنگا ہوا

ایک ہفتے کے دوران انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر 1 روپے 40 پیسے مہنگا ہوکر 106 روپے 25 پیسے پر پہنچ گیا۔

اوپن مارکیٹ میں بھی ہفتے کے دوران ڈالر 80 پیسے مہنگا ہوکر 106 روپے 80 پیسے پر پہنچ گیا ۔

ایک ہفتے کے دوران روپے کی قدر میں کمی کا سلسلہ جاری رہا ۔

معاشی ماہرین کا کہنا ہے کہ مالی سال دوہزار سولہ کے پہلے گیارہ ماہ میں کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ 10 ارب 60 کروڑ ڈالر تک پہنچ گیا جس کی وجہ سے انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر کی طلب کے باعث روپے پر دباؤ دیکھا گیا ۔

انٹربینک مارکیٹ میں روپے کے مقابلے ایک امریکی ڈالر مہنگا ہونے سے اوپن مارکیٹ میں بھی امریکی ڈالر کی قدر بڑھ گئی ۔

مزید خبریں :