دلچسپ و عجیب
10 جولائی ، 2017

اسپین میں بپھرے ہوئے بیلوں سے چھیڑ چھاڑ کا میلہ

اسپین میں بپھرے ہوئے بیلوں سے چھیڑ چھاڑ کا میلہ

اسپین کے شہر پیمپلونا میں بیلوں کی مشہور دوڑ کا میلہ سج گیا جس کا انعقاد ہر سال 7 جولائی سے 14 جولائی تک کیا جاتا ہے۔

بپھرے ہوئے بیلوں کی دوڑ کے اس مقابلے کو دیکھنے کے لیے دنیا بھر سے شائقین شرکت کرتے ہیں اور حصہ بھی لیتے ہیں۔

اس میلے کا جشن منانے والے روایتی طور پرسفید رنگ کے کپڑوں میں ملبوس ہوتے  ہیں جس کے ساتھ وہ لال رنگ کا رومال گردن اور کمر میں باندھتے ہیں۔

میلے کے پہلے مرحلے میں 8 بیلوں کو دوڑایا جاتا ہے جب کہ اس دوران شراب اور دیگر مشروبات سے  جشن منایا جاتا ہے۔

میلے کے شرکا آپس میں ایک دوسرے پر شراب اور فومنگ کا اسپرے کرتے ہیں اور ٹماٹر بھی مارتے ہیں۔

یہ دلچسپ میلہ صبح سے شام اندھیرا ہونے تک جاری رہتا ہے۔ دوپہر تک ان بیلوں کا مقابلہ ثور سے کروایا جاتا ہے۔

جہاں اس میلے میں سب لطف اندوز ہوتے ہیں وہیں زخمیوں کی تعداد بھی سامنے آتی ہے کیونکہ بھاگ دوڑ میں کسی کی کمر زخمی ہوتی ہے تو کسی کا رسآ پکڑتے ہوئے ہاتھ زخمی ہوجاتا ہے جب کہ اس مقابلے میں بیل بھی مارے جاتے ہیں۔

مزید خبریں :