کاروبار
11 جولائی ، 2017

جے آئی ٹی رپورٹ کے منفی اثرات، اسٹاک ایکسچینج میں شدید مندی

جے آئی ٹی رپورٹ کے منفی اثرات، اسٹاک ایکسچینج میں شدید مندی

جے آئی ٹی رپورٹ کے پاکستان اسٹاک مارکیٹ پرمنفی اثرات دیکھے گئے جس کے باعث مارکیٹ میں شدید مندی دیکھی گئی ہے۔

گزشتہ روز پاناما کیس کی کارروائی میں تاخیر کی اطلاعات پر پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں بڑے پیمانے پر سرمایہ کاری ہوئی تھی اور نئے کاروباری ہفتے کے پہلے روز تیزی کی بڑی لہرکے بعد 100 انڈیکس میں 1052پوائنٹس کا اضافہ ہوا تھا۔

تاہم آج پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں شدید مندی دیکھی گئی اور ہنڈریڈ انڈکس کاروبار کے اختتام پر 2153 پوائنٹس کمی کے بعد 44 ہزار 120 پر بند ہوا۔

پوائنٹ میں کمی ہونے کے باعث سرمایہ کاروں کے 425 ارب سے زائد روپے ڈوب گئے۔

12 جون کو بھی وزیراعظم نوازشریف کی جے آئی ٹی کے سامنے پیشی کے روز بھی ہنڈرڈ انڈیکس 1855 پوائنٹس کی کمی کے ساتھ بند ہوا تھا۔

واضح رہے کہ مشترکہ تحقیقاتی ٹیم نے پاناما کیس پر سپریم کورٹ میں اپنی رپورٹ جمع کرادی ہے جس کے بعد عدالت عظمیٰ نے کیس کی اگلی سماعت پیر 17 جولائی تک ملتوی کردی۔

مزید خبریں :