کھیل
11 جولائی ، 2017

روی شاستری بھارتی ٹیم کے نئے کوچ مقرر

روی شاستری بھارتی ٹیم کے نئے کوچ مقرر

ممبٗی: مایہ ناز سابق کھلاڑی روی شاستری کو بھارتی ٹیم کا نیا کوچ مقرر کردیا گیا ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق روی شاستری کو2019 ورلڈ کپ تک کوچ مقررکیا گیا ہے۔ سابق کھلاڑی، انیل کمبلے کی جگہ انڈین ٹیم کی کوچنگ سنبھالیں گے۔

بھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق اسپنر اور کوچ انیل کمبلے نے کپتان ویرات کوہلی سے تنازع کے باعث دورہ ویسٹ انڈیز سے قبل ہی عہدے سے استعفیٰ دے دیا تھا جس کے بعد اس عہدے کے لئے 10 درخواستیں موصول ہوئی تھیں تاہم ان میں سے روی شاستری کو منتخب کیا گیا۔

انہیں منتخب کرنے والی کرکٹ ایڈوائزری کمیٹی میں بھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان سارو گنگولی، سچن ٹنڈولکر اور وی وی ایس لکشمن شامل ہیں۔

بھارتی ٹیم کے کوچ بننے کے خواہشمندوں میں ورندر سہواگ، سابق سری لنکن کوچ ٹام موڈی، آئرلینڈ اور افغانستان کی کوچنگ کرنے والے فل سمنز، عمان کرکٹ ٹیم کے کوچ راکیش شرما، رچرڈ پے بوز، ڈوڈا گنیش، لال چند راجپوت، اپنراناتھ براہما چاری اور جنوبی افریقا کے لانس کلوزنر شامل تھے۔

 

مزید خبریں :