کاروبار
12 جولائی ، 2017

اسٹاک مارکیٹ : انڈیکس گرنے سنبھلنے کا سلسلہ جاری رہا

اسٹاک مارکیٹ : انڈیکس گرنے سنبھلنے کا سلسلہ جاری رہا

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج دوسرا دن بھی منفی رہا ،پہلے ایک ہزار پوائنٹس کی کمی ہوئی تو بعدمیں 700پوائنٹس پلٹ آئے۔

پاناما کیس کی جی آئی ٹی رپورٹ کے بعد اسٹاک مارکیٹ میں گزشتہ روز کی طرح آج کا دن بھی منفی رہا ،بلکہ یوں کہا جائے کہ کاروبار کے دوران 100 انڈیکس کے گرنے سنبھلنے کا سلسلہ جاری رہا تو بے جا نہ ہوگا۔

آج کاروبار کے دوران ایک موقع پر 100 انڈیکس 1000 پوائنٹس تک گر گیا، تاہم کاروبار کا اختتام 328 پوائنٹس کمی سے 43 ہزار 792 پر بند ہوا۔

اسٹاک مارکیٹ میں کاروبار کے دوران 21 کروڑ شیئرز کے سودے کئےگئے، جن کی مالیت12 ارب 60 کروڑ روپے رہی۔

کاروبار کے اختتام پر مارکیٹ کیپٹلائزیشن 21 ارب روپے کم ہوکر 9035 ارب روپے ہوگئی۔

مزید خبریں :