انٹرٹینمنٹ
13 جولائی ، 2017

ایکشن فلم ’ویلیریئن ، اینڈ دی سٹی آف تھاؤزینڈ پلینٹس‘ کی نئی جھلکیاں

ایکشن فلم ’ویلیریئن ، اینڈ دی سٹی آف تھاؤزینڈ پلینٹس‘ کی نئی جھلکیاں

سائنس فکشن مناظر سے بھرپور نئی فرنچ ہالی وڈ ایکشن ڈرامہ فلم ’ویلیریئن، اینڈ دی سٹی آف تھاؤزینڈ پلینٹس‘کی نئی جھلکیاں جاری کر دی گئی ہیں۔

ہدایتکار لوک بیسون کی اس سنسنی خیز فلم کی کہانی اسپیشل فورس سے تعلق رکھنے والے دو ایسے نوجوانوں کے گِرد گھوم رہی ہے جو ٹایم ٹریولنگ کا سہارا لیتے ہوئے کائنات کی ایک پوشیدہ اورپر اسرار سلطنت کے راز سے پردہ اُٹھانے کی کوشش کرتے ہیں۔

وقت میں سفر کرتے ہوئے یہ دونوں نوجوان تحقیقات کے دوران مختلف خطرات کا سامنا کرتے ہوئے بھی نہیں گھبراتے اور اپنے فرائض سر انجام دیتے ہیں۔

وینگینی سیلا کی پروڈکشن میں بننے والی اس فلم میں مرکزی کردار مشہور امریکی ماڈل و اداکارہ کارا ڈیلاوین اور دین ڈیہن نے نبھایا ہے۔

دیگر اداکاروں میں گلوکارہ ریحانہ، ایتھن ہاک، کلیو اووین، کرس ویواور جان گڈ مین اہم کرداروں میں جلوہ گر ہوں گے۔

فرنچ ناول نگار کے بیسٹ سیلنگ ناول پر مبنی اس فلم کی تیاری میں180ملین ڈالر لاگت آئی ہے جو لائنز گیٹ اسٹوڈیوز اور یورپا کورپس پکچرزکے تحت 21جولائی کو نمائش کیلئے پیش کر دی جائے گی۔

مزید خبریں :