کھیل
13 جولائی ، 2017

بھارتی کرکٹر ہربھجن کا کرکٹ کے بعد گلوکاری کے میدان میں قدم

بھارتی کرکٹر ہربھجن کا کرکٹ کے بعد گلوکاری کے میدان میں قدم

بھارتی  کرکٹ ٹیم کے آف اسپنر ہربھجن سنگھ  اب کرکٹ کے ساتھ ساتھ گلوکاری کے میدان میں بھی دکھائی دیں گے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق کرکٹر ہربھجن گلوکار میتھون کے ساتھ گانا گانے کے لئے تیار ہیں اور وہ آج کل گلوکاری کی مشق بھی کر رہے ہیں۔

ہربھجن اور میتھون کا گانا ہندی اور انگریزی زبان میں گایا جائے گا جو رواں سال دسمبر میں ریلیز کیا جائے گا تاہم اس سے قبل ہربھجن نے گلوکاری کے لئے خصوصی وقت نکالتے ہوئے پریکٹس شروع کردی۔

گلوکار میتھون کا کہنا ہے کہ ہربھجن اور وہ کافی پرانے دوست ہیں اور ایک مرتبہ کرکٹر نے ان سے گانا گانے کی خواہش کا اظہار کیا تھا جس کے بعد انہیں نئے گانے کی ٹیم میں شامل کرلیا گیا ہے۔

میتھون کے مطابق ہربھجن کے ساتھ گائے جانے  والے گانے کی ویڈیو بھارت کے مختلف علاقوں میں شوٹ ہوگی جب کہ گانا ان لوگوں کے بارے میں ہے جو بھارت کے ہیرو ہیں۔

مزید خبریں :